فن لینڈ کے 10 سالہ بچے کو سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام میں سکیورٹی کے نقص کی نشاندہی کرنے پر 10 ہزار ڈالر بطور انعام

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 مئی 2016 13:01

فن لینڈ کے  10 سالہ بچے کو سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام میں سکیورٹی ..

فن لینڈ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04مئی۔2016ء) فن لینڈ کے ایک 10 سالہ بچے کو سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام میں سکیورٹی کے نقص کی نشاندہی کرنے پر 10000 ڈالر بطور انعام دیے گئے ہیں۔تکنیکی طور پر ابھی یہ بچہ مزید تین سال تک خود اس سائٹ کو استعمال نہیں سکتا لیکن اس نے ایسے نقص کا پتا چلایا جس کی مدد سے وہ دوسرے صارفین کے کمنٹس کو ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔

انسٹا گرام کی مالک کمپنی فیس بک کا کہنا ہے کہ اس نقص کو نشاندہی کے فوراً بعد ٹھیک کر دیا گیا۔جانی نامی اس بچے کو فورا ہی انعامی رقم دی گئی وہ کمپنی کی ’بگ باو¿نٹی‘ رقم حاصل کرنے والے کم عمر ترین فرد بن گئے ہیں۔انھوں نے فروری میں اس خامی کا پتا چلانے کے بعد فیس بک کو ای میل کیا تھا۔سکیورٹی انجینیئرز نے جانی کے لیے ایک اکاو¿نٹ بنایا تاکہ وہ اپنے اس دعوے کو ثابت کریں جو انھوں نے کر دکھایا۔

(جاری ہے)

فنلینڈ کے ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے جانی کا کہنا تھا کہ وہ اس انعامی رقم سے سائیکل، فٹ بال کا سامان اور اپنے بھائیوں کے لیے کمپوٹرز خریدیں گے۔فیس بک نے بتایا ہے کہ وہ 2011 سے اب تک نقائص کی نشاندہی پر 43 لاکھ ڈالر انعامی رقم کے طور پر لوگوں کو دے چکا ہے۔کئی کمپنیاں نوجوانوں کو ایسی نقائص کی نشاندہی پر انعامی رقم کی پیشکش کرتی ہیں تاکہ وہ انھیں بلیک مارکیٹ میں فروخت نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :