مدینہ: بیدان ڈیم سے پانی کااخراج، سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں

بدھ 4 مئی 2016 12:33

مدینہ: بیدان ڈیم سے پانی کااخراج، سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں

مدینہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4مئی 2016ء) : مدینہ کی حدود میں واقع وادی بیدان ڈایم سے اچانک پانی کا اخراج ہونے سے سیلاب کی صورت حال پیش آگئی ۔ محد الظہب علاقے کی متعدد سڑکین زیرِ آب آگئیں۔ 9میڑ کی گنجائش والے اس چھوٹے ڈیم کا لیول جب 7میٹر سے اوپر پہنچا تو اچانک پانی کا اخراج شروع ہو گیا ۔جس سے قریبی علاقے زیرِآب آگئے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے اہلکار لوگوں کو متاثرہ سڑکیں استعمال کرنے سے روک رہیں ہیں۔ سول ڈیفنس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار تمام متاثرہ سڑکوں کے آس پا س کھڑے ہیں اور لوگوں کو سیلابی علاقے کی طرف جانے والی سڑکو ں کے استعمال سے منع کر رہے ہیں۔ مدینہ کے قرب جوار میں پچھلے کچھ دن سے شدید پارشوں سے مختلف وادیوں میں سیلاب کی صورتِ حال ہے۔

متعلقہ عنوان :