Live Updates

عمران خان کو چاہئیے کہ اپنے لوگوں‌کی تربیت کریں۔ ترجمان پنجاب حکومت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 12:21

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے معاملے پر عمران خان نے الزام عائد کیا کہ اوباش غنڈوں کا تعلق لیگی جماعت سے ہے ، انہوں نے کہا کہ لیگی غنڈوں کے جلسے میں خواتین سے ایسے برتاؤ کے بعد پنجاب پولیس سے اعتماد اٹھ گیا ہے، جس کے رد عمل میں ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے عمران خان پر ہی الٹا وار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اوباش نوجوانوں نے جلسے میں خواتین کی تذلیل کی، انہوں نے کہا کہ خواتین سے بد سلوکی کے معاملے پر عمران خان کی پریشانی درست ہے۔

(جاری ہے)

زعیم قادری نے کہا کہ جلسے ہم بھی کرتے ہیں لیکن عمران خان کو چاہئیے کہ وہ اپنے لوگوں کی تربیت کریں۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ خواتین سے بدسلوکی کرنے والے افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے سب سے سامنے پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ لاہور جلسے میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے معاملے پر پریشان ہو کر عمران خان نے 8 مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا جلسہ فی الوقت ملتوی کر دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :