کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی 8 ملزمان گرفتار

بدھ 4 مئی 2016 11:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء ) لائنز ایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ سرجانی کے علاقے میں حساس ادارے نے چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

لائنز ایریا کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب حساس ادارے نے سرجانی تھانے کی حدود یارو گوٹھ میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے وابستہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور پکڑے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ادھر پیر آباد کے علاقے منگھو پیر میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم شہزاد کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے، جبکہ لانڈھی پولیس نے محمدی گراوٴنڈ کے قریب چھا پہ مار کر ایک ملزم عمران عرف کالا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :