کراچی، بلوچ کالونی پل کے قریب فلیٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 4 مئی 2016 11:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) بلوچ کالونی پل کے قریب گلستان چیمبر کی تیسری منزل پر واقع فلیٹ میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ اندر سے بند تھا۔ جس کے باعث اندر سویا ہوا فلیٹ کا مالک دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والا شخص فلیٹ میں تنہا رہتا تھا۔

متعلقہ عنوان :