ہنگو پولیس نے ماہ اپریل میں 50اشتہاریوں ‘5منشیات فروش اور 100مشتبہ افرادگرفتارکیے گئے ‘بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

بدھ 4 مئی 2016 11:51

ہنگو۔04 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء ) ہنگو پولیس کی گزشتہ ماہ کے دوران کامیاب کاروائیاں‘50اشتہاری مجرمان ،5منشیات فروش اور 100مشتبہ افراد گرفتار‘بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد‘تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہ نظر نے پولیس کی ماہانہ ریکوری کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ اپریل کے دوران تھانہ سٹی ،تھانہ دوآبہ،تھانہ ٹل،تھانہ بلیامینہ اور تھانہ صدر کے ایس ایچ اوز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے 50 مجرمان اشتہاریوں ،5منشیات فروشوں اور 100مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6کلاشنکوف، 16بندوق،8 رائفل،32پستول ،48 میگزین،14کلو گرام چرس ،2ہینڈ گرنیڈ،307گرام ہیروئن اور ہزاروں مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او شاہ نظر نے مزید بتایا کہ ضلع ہنگو میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہنگو کے علماء کرام،مشران اور منتخب نمائندگان جرائم کے خاتمے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر کے ایک فرض شناس شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :