دی مسلم سکول اینڈ کالج گل آباد چوک میں تقریب

بدھ 4 مئی 2016 11:50

پشاور۔04 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء )دی مسلم سکول اینڈ کالج گل آباد چوک میں نظم وضبط کے حوالے سے تقریب حلف برداری منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹیو حاجی محمداسلم خان تھے‘ انہوں نے منتخب طلبہ وطالبات سے حلف لیا اور بیجز لگائے اس موقع پر پرنسپل دی مسلم سکول اینڈ کالج نے نظم وضبط کی اہمیت کو اجاگر کیا۔