نیو یارک:ٹیلکم پاوڈر بنانے والی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کو 55ملین ڈالر ہرجانہ

بدھ 4 مئی 2016 11:47

نیو یارک:ٹیلکم پاوڈر بنانے والی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کو 55ملین ڈالر ..

نیو یارک:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4مئی 2016ء) :مشہورزمانہ ٹیلکم پاوڈر کپمنی جانسن اینڈ جانسن کو امریکہ کی ایک عدالت نے خاتون کو 55ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاتون نے امریکی عدالت میں کیس دائر کیا تھا کے جانسن اینڈ جانسن کے استعمال سے وہ ” اوورین کینسر“ کا شکار ہو گئی ہے۔ میسوری سٹیٹ کی عدالت میں تین ہفتے کے ٹرائل کے دوران دونوں اطراف کے بیانات اور میڈیکل رپورٹ کو دیکھتے ہو ئے ، عدالت نے خاتون کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

جس میں کمپنی کو تا دیبی نقصان اور معاوضے کی صورت میں 55ملین ڈالرخاتون کو ادا کرنے کا حکم سنادیاَ جانسن اینڈ جانسن کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ کمپنی اس ضمن میں مسلسل دوسرا کیس ہاری ہے۔ اور کمپنی کو ایسے 1200کیسوں کا سامنا ہے۔ کیس کا فیصلہ آنے کے صرف ایک گھنٹے میں ہی کمپنی کے انٹرنیشنل شئیرز 18سینٹ تک گر کئے۔ اس سے پہلے فروری میں ایسا ہی کیس کمپنی ہا ر چکی ہے جس میں ” اوورین کینسر “ کی وجہ سے ایک عورت جان سے ہاتھ دوھو بیٹھی تھی۔ اس خاتون کے خاندان کی طر ف سے کیئے گئے مقدمے میں کمنپی کو 72ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :