رینجرز کے کراچی میں خصوصی اختیارات میں 77 دن کی توسیع کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 10:57

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 77 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اختیارات میں توسیع وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی منظوری سے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری منظور کرتے ہوئے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 77روز کی توسیع کر دی ہے۔

رینجرز کے اختیارات میں توسیع انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت دی گئی ہے۔ اس منظوری کے تحت 4 مئی سے 19 جولائی تک رینجرز کو کراچی میں خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔ یاد رہے کہ س سے قبل رینجرز کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی گئی تھی جس کی مدت گذشتہ روز 03 مئی کو ختم ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :