ہنزہ ضمنی الیکشن میں ہر پارٹی اپنی زور آزمائی کے لئے سرگرم عمل ،پارٹیوں کے اندر جوڑ توڑ جاری

منگل 3 مئی 2016 22:42

گلگت( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) ہنزہ ضمنی الیکشن میں ہر پارٹی اپنی زور آزمائی کے لئے سرگرم عمل ،پارٹیوں کے اندر جوڑ توڑ جاری ،حکمران جماعت مسلم لیگ ن حفیظ الرحمن گروپ نے میر غضنفر علی خان کے صاحب زادے شاہ سلیم خان کو الیکشن سے بارہر رکھنے کیلئے کرنل (ر) عبیداﷲ بیگ کو ن لیگ کی ٹکٹ دلوانے پر غور شروع کردی اور ایسا ہونے کی صورت میں ہنزہ میں اقتدار میروں کے ہاتھ سے نکل کر وزیروں کے ہاتھ میں چلی جائے گی ۔

اس حوالے سے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے سربراہی میں ہنزہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ ٹکٹ کے امیدواروں کے اجلاس میں شاہ سلیم خان کی غیر حاضری اس بات کی علامت ہے کہ وہ حفیظ الرحمن کے گروپ کو خاطر میں نہیں لارہاہے اور اپنے خاندانی اثرورسوخ کے ذریعے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں شہزادہ سلیم کے علاوہ تمام ضمنی الیکشن کے لئے ن لیگ کے ٹکٹ کے امیدوار شریک تھے ۔ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراﷲ کی سربراہی میں ن لیگ کی ایک ٹیم ہنزہ میں اس حوالے پارٹی عہدیدارو ں اور کارکنوں سے مشاورت بھی کررہی ہے اور جس کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو حتمی رپورٹ دی جائے گی کی کس کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دی جائے گی ۔

دوسری جانب اسلام آبادکے موسم انجوائی کرنے اور گلگت گورنر ہاوس سے باہر نہیں نکلانے والے گورنر گلگت بلتستان نے ہنزہ میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کے اعلان ہونے کے فوراًہی ہنزہ میں ڈیرے ڈالے ہوا ہے اور گلگت کی طرف جانے کا نام بھی نہیں لے رہے ہیں جس پر دوسری پارٹیاں شدید تحفظات کا اظہار کررہے ہیں اور اس پر عوامی ورکرز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو آگاہ بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :