ٹیکس نادہندگی کا مرتکب ہو کر وزیراعظم اپنے عہدے کا اخلاقی جواز کھو چکے ،سب سے پہلے ان کا احتساب ہونا چاہیے ،تمام جماعتیں وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے کے معاملے پر متفق ہیں، نوازشریف کے دو بارقوم سے خطاب سے لگتا ہے کہ معاملہ سنگین ہے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 3 مئی 2016 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ٹیکس نادہندگی کا مرتکب ہو کر وزیراعظم اپنے عہدے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ،سب سے پہلے وزیراعظم کا احتساب ہونا چاہیے ،تمام جماعتیں استعفیٰ کے معاملہ پر متفق ہیں، وزیراعظم کے دو بارقوم سے خطاب سے لگتا ہے کہ معاملہ سنگین ہے ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن نے پانامہ لیکس اور ٹیکس چوری پر ایک واضح طریقہ کار اختیار کیا ہے ۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے خود احتسابی کا مطالبہ کیا ہے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہے ۔دوست اور دشمن بھی بدلتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم کے دو بارقوم سے خطاب سے لگتا ہے کہ معاملہ سنگین ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نادہندگی کا مرتکب ہو کر وزیراعظم اخلاقی جواز کھو چکے ہیں سب سے پہلے وزیراعظم کا احتساب ہونا چاہیے ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تمام جماعتیں وزیراعظم کے استعفیٰ پر متفق ہیں ۔قرضوں کی معافی اور ٹیکس نادہندگی کی بلا تفریق تحقیقات ہوں گی ۔