پانامہ لیکس میں بے نقاب ہو نے والوں کے خلاف تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے ،جمات اسلامی خواتین

شام میں قیمتی انسانی جانوں کا قتل روکا جائے اور اسلامی ممالک حالات بہتر کر نے میں اپنا کردار ادا کر یں۔قرار داد میں مطالبہ

منگل 3 مئی 2016 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی کراچی (حلقہ خواتین )کے اجتماع ارکان میں بنگلہ دیش اور شام کی سنگین صورتحال کی بہتری اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے متفقہ طور پر قراردادیں بھی منظور کی گئیں جن میں پورے عالم اسلام بالخصوص حکومت پاکستان اور عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ بنگلہ دیش میں بھارت نواز حسینہ واجد حکومت کو نام نہاد ٹریبونل کے ذریعہ سیاسی مخالفین کے عدالتی قتل سے رو کا جا ئے۔

شام میں قیمتی انسانی جانوں کے قتل کا سلسلہ ختم کیا جائے اور حالات کو بہتر کر نے میں اسلامی ممالک اپنا کردا ادا کریں ۔قرارداد میں ملک میں حکمرانوں کی کرپشن اور پانامہ لیکس میں بے نقاب ہو نے والے عناصر کی شدید مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی کمیشن کے ذریعہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے ۔

(جاری ہے)

قرار دادوں میں کہا گیا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کاقیام اور حقیقی احتساب کا پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ۔وزیر اعظم اور ان کے خاندان نے پیسہ لوٹ کر باہر منتقل کیا ہے ۔جبکہ حکمرانوں کے ادارے دن رات ترقی اور ملکی و ادارے تنزلی اور پرائیوٹائزیشن کا شکار ہیں ۔نیب نے اربوں روپے معاف کر کے اپنے قومی تشخص کو ختم کر دیا ہے اور قوم کا پیسہ ہڑپ کر نے والوں کو شکنجہ میں جکڑ نے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی جارہی ۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں اسلام اور پاکستان سے محبت کر نے والوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہے اور 90فیصد مسلم آبادی والے ملک کی اسلامی شناخت ختم کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ۔موجودہ دورِ حکومت میں جماعت اسلامی کے 88ہزار کارکنان قید ،125کارکن شہید،928خواتین اور 600طالبات کو گرفتار،75ہزار کارکنان زخمی ہوئے ہیں اور 5ہزار کارکنان مستقل معذور ہو چکے ہیں۔

4بڑے اہم رہنماؤں کی پھانسی کے بعد درجنوں سیاسی قائدین کو پھانسیاں دینے کی تیاریاں مکمل ہیں ۔اس نازک مر حلے پر پاکستان میں سیاسی جماعتوں اور حکومت ِ پاکستان نے غیر انسانی و پاکستان دشمنی اقدامات کے جواب میں مکمل لاتعلقی اختیار کر رکھی ہے ۔ہم حکومتِ پاکستان ،عالم اسلام اور UNOکے ممبر ممالک سے اپیل کر تے ہیں بنگلہ دیشی نام نہاد انٹر نیشنل کرائمز ٹریبونل کے ذریعے سیاسی مخالفین کا قتل رُکوانے میں اپنا کر دار ادا کریں ۔

قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اجتماع شام میں قتل ِ عام پر دنیا کی مجر مانہ خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تا ہے ۔جہاں 8روز میں 260فضائی حملوں کے نتیجے میں ماہر ڈاکٹر خواتین و مریض بچوں سمیت ہزاروں بے گناہوں کو خاک و خون میں نہلا دیا گیا ہے ۔حضرت عمر کے  دور کے بعد یہ پہلا مو قع تھا کہ حلب شہر میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات کا انعقاد نہیں کیا جاسکا ۔

اس وقت سلامتی کونسل کے 5رکن ممالک میں سے کوئی بھی عالمی سطح پر شام کا مقدمہ لڑ نے کو تیار نہیں ۔یہ اجتماع عالمی برادری کے دوغلی پالیسیوں اور دوہرے معیار کی مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کر تا ہے کہ حکومت پاکستان ،خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ جنگ بندی ،انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل اور سیاسی انتقال ِ اقتدار کو ممکن بنائے ۔جبکہ تما م مسلم ممالک شامی شہریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے اپنا فرض ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :