پنجاب پولیس کے 9اعلیٰ افسران کے تقررو تبادلے کے احکاما ت

منگل 3 مئی 2016 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء ) پنجاب پولیس کے 9اعلیٰ افسران کے تقررو تبادلے کے احکاما ت جاری کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق عبادت نثار کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور،امتیاز سرور کو ایس پی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب لاہور ،سید ذوالفقار علی گیلانی کو ایس ڈی پی او صدر منڈی بہاؤالدین ،شاہد نواز کو ایس ڈی پی او صدر حافظ آباد ،محمد کاشف عبداللہ کو ایس ڈی پی او کہروڑ پکا لو دھراں اورمحمد جوادکو ایس ڈی پی او منچن آباد بہاولنگر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سلطان میراں ، محمد اقبال اور جماعت علی بخاری کو سینٹرل پو لیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :