پی ایف یو جے ، لاہور پریس کلب اور پی یو جے کے زیر اہتمام عالمی یوم صحافت کے موقع پر سیمینار

میڈیا کی آ زادی معاشرے کی ترقی و فلاح کیلئے انتہا ئی ناگزیر ہے، میڈیا ورکر کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور منصفانہ رپورٹنگ کرنا میڈیا کی زمہ داری ہے،مقررین

منگل 3 مئی 2016 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) پی یوف یو جے، لاہور پریس کلب اور پی یو جے کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے حوالے سے استحکام پاکستان میں میڈیا کا کردار کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے سینئر صحافی منو بھائی نے کہا کہ میڈیا کی آ زادی معاشرے کی ترقی و فلاح کیلئے انتہا ئی ناگزیر ہے۔

میڈیا ورکر کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور منصفانہ رپورٹنگ کرنا میڈیا کی زمہ داری ہے۔ جبکہ میڈیا ورکر ز کو آ زادانہ ماحول فراہم کرنا میڈیا مالکان کا فرض ہے۔ورنہ معاشرے کی تعمیر و ترقی رک جائیگی ۔ اپوازیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میا ں محمود الرشید نے کہا کہ حکومت کروڑوں روپے کے اشتہارات اپنی ذاتی تشہیر کے لئے خرچ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمہوریت کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ سسک سسک کر مر رہے ہوں اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت میں اپوزیشن ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی نظر آئے گی۔ سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ بطور میڈیا ورکرا ور اینکر پرسن میں یہ سمجھتا ہوں کہ تحریر کے اندر زیادہ جان ہوتی ہے۔آزادی صحافت کے لئے ہمیں مل جل کر کام کرنا چاہئے۔ سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا کہ استحکام پاکستان میں میڈیا کا کردار بڑا اہم ہے میڈیا نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور جمہوریت ہو گی تو ملک میں استحکام برقرار رہے گا۔

لہذا میڈیا کو جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔صدر پی ایف یو جے رانا محمد عظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت یا اداروں کے ٹکراؤ پر ہمیشہ میڈیا ورکر نے قربانیاں دی ہیں اور شہادتیں پائی ہیں لیکن میڈیا ورکرز کی انشورنس کسی ادارے نے نہیں کروائی۔لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ میڈیا ورکرز کو اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے لئے مکمل تحفظ فراہم کرے۔

لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے کہا کہ ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرلینا چاہئے کہ ہم میڈیا ورکر کے تحفظ کے لئے ہمیشہ متحد اور منظم رہیں گے۔ بول پاکستان کے میڈیا ورکرز کا ایک خواب تھا جسے چند میڈیا مالکان اور حکومت نے مل کر ختم کیا اور بدنصیبی یہ ہے کہ بول ورکرتحریک میں لاہور سمیت ملک بھر کی صحافی برادری نے بھی اس طرح حصہ نہ لیا جس طرح انہیں حصہ لینا چاہئے تھاجس کا یہ نتیجہ ہوا کہ آج ہر میڈیا ورکر اپنے ادارے میں پریشان اور خود کو غیر محفوظ سمجھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان کو اپنے اپنے ادارے کے کارکنان کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا چاہئے۔صدر پی یو جے شہزاد حسین بٹ نے کہا کہ آج کے دن ہم یہ عزم کر تے ہیں کہ صحا فیو ں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہم ہر سطح تک کو شش کریں گے سیمینار سے مجیب ا لر حمان شا می ،سیکر ٹری پی یو جے عا مر سہیل ،سیکر ٹری لاہور پریس کلب شا داب ر یاض، صدر ایمرا عا بد خان اور دیگر نے خطا ب کیا سیمینار میں پرنٹ اور الیکٹرا نک میڈیا کے صحا فیوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔

سیمینار کے آخر میں مشتر کہ اعلامیہ منظو ر کیا گیاجو کہ درج ذیل ہے۔یہاں مو جودہم تمام صحا فی پی ایف یو جے ، لاہور پریس کلب اور پی یو جے کے پلیٹ فا رم سے اس بات کامطالبہ کر تے ہیں کہ ملک بھر کے صحا فیوں کو معا شی اور جانی تحفظ فرا ہم کر نے کیلئے و فاقی حکو مت اپنا اہم کر دا ر ادا کرے ۔پنجاب سمیت چا روں صو بائی حکو متیں صحا فیوں کو تحفظ فرا ہم کرنے کیلئے سیفٹی بل منظو ر کر وائے۔

حکو مت تمام ویج ایوا رڈ کے مطابق تنخو ا ہوں کی بر وقت ادا ئیگی یقینی بنائے ورنہ ایسے اخبا رات اور ٹی وی چینل کے اشتہارات کے بل رو کے جائیں ملک بھر کے تمام میڈیا ور کرزکی لائف انشو رنس کو بھی یقینی بنائیں جس طر ح پر نٹ میڈیا کے لئے آئی ٹی این ای عدا لتی فو رم ہے اس طر ح الیکٹرانک میڈیا میں کام کر نے والے صحافی کار کنوں کیلئے بھی عدالتی فورم قائم کیا جائے ، آج کا اجلاس یہ مطالبہ کر تا ہے کہ بو ل ور کر ز کے ایک سا ل سے بقا یا جات اور وا جبات ادا کر نے کیلئے حکو متی سطح پر اقدا مات اٹھا ئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :