سیاسی جلسوں میں قوم کی بیٹیوں کو نچوانے والے مغربی کلچر کو پاکستان میں لانا چاہتے ہیں،شاہ محمد اویس نورانی

منگل 3 مئی 2016 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ سیاسی جلسوں میں قوم کی بیٹیوں کو نچوانے والے مغربی کلچر کو پاکستان میں لانا چاہتے ہیں۔ سیاست میں ناچ گانے کا کلچر تشویشناک ہے۔فارن فنڈڈ این جی اوز پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ بد زبانی اور بد عنوانی کی سیاست ختم کرنا ہو گی۔

مسلح ونگ رکھنے والی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے۔ہماری منزل انقلاب نظام مصفی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان خیبر پختون خواہ کے صدر فیاض خان کی قیادت میں ملاقا ت کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک دشمن جماعت ہے۔را سے روابط رکھنے والی جماعت پر پابندی لگائی جائے اور الطاف حسین کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لاکر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ انتخابی اصطلاحات کا معاملہ سرد خانے کی نذر ہو چکا ہے۔آئندہ الیکشن میں بائیو میٹرک نظام رائج کیا جائے۔کراچی عالمی سازشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے کرفیو لگا کر گھر گھر تلاشی لی جائے

متعلقہ عنوان :