بنوں ،وزیر اعظم کی آمد پر میونسپل ملازمین کا چار ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی دھرنا

منگل 3 مئی 2016 22:23

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) وزیر اعظم پاکستان کی بنوں آمد پر میونسپل ملازمین کی چار ماہ تنخواہوں کی عدم آدائیگی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا آج سے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا دھرنے میں ملازمین نے گو نواز گو کے نعرے لگائے میونسپل کمیٹی بنوں کے ملازمین نے گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا جو دفتر سے نکل کر پریس کلب پہنچا جہاں پر سڑک کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرکے احتجاجی دھرنا دیا مظاہرے سے جب تک ہمارے سابقہ تنخواہ اور ہر ماہ تین تاریخ تک تنخواہ نہیں ملتی ہم کسی صورت ہڑتال ختم نہیں کریں گے ہم نے علاقائی مشران کی پر زور خواہش پر ہڑتال کو ختم نہیں کیا تھا بلکہ ایک ماہ کے لئے موخرکیا تھا آج سے تمام شہر کی سڑکیں اور گلیوں سے گند نہیں اٹھائیں گے اور شہر کو پانی کی سپلائی بھی بند کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ملازمین نے دل برداشتہ ہوکر ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل گئے اس موقع پر مظاہرین سے یونین صدرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کی انتہا تو یہ ہے کہ ہم سے ہڑتال نہ کرنے کی تاکید کی جاتی ہے اور جھوٹے وعدوں سے ہمیں ٹرہایا جاتا ہے اج مسلسل چار ماہ سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن ہمیں تنخواہ نہیں ملی یہی پیسے تو ٹھکیداروں کو تو ملتے ہیں لیکن ہمیں کیوں نہیں مل رہے ہیں ہم صبح سے شام تک کام کرتے ہیں لیکن انتی محنت کے باؤجود ہمیں بر وقت تنخواہ نہیں مل رہی ہیں ہم سے اپنوں نے بھی منہ موڑ لیا ہے دکانداران ہم پر مزید قرضہ نہیں کر رہے ہیں ہم نے اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج سکتے کیونکہ ہمارے پاس اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی میسر نہیں تو سکول کے اخراجات ہم کس طرح پورے کریں مظاہرین نے بنوں کے رکن قومی اسمبلی سمیت تمام چاروں صوبائی حلقوں کے ممبران اور میاں نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی اور آج سے کام چھوڑہڑتال کا اعلان کر دیا

متعلقہ عنوان :