لاکھوں کا اجتماع وزیراعظم نواز شریف پر قوم کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے،اکرم درانی

نواز شریف کئی مرتبہ وزیراعظم بنے ،ان کے بھائی چار مرتبہ وزیر اعلیٰ بنے،وزیراعظم اجازت دیں تو ایک ماہ کے اندر جمہوری انداز سے صوبے کی لولی لنگڑی حکومت ختم کردیں گے،وفاقی وزیر کا جلسہ عام سے خطاب

منگل 3 مئی 2016 22:22

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان دُرانی نے سپورٹس کمپلیکس کے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں کا یہ لاکھوں افراد کا اجتماع وزیراعظم میاں نواز شریف پر قوم کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ میاں نواز شریف ملک کی وہ واحد شخصیت ہے جو کئی مرتبہ وزیراعظم بنے جبکہ ان کے بھائی چار مرتبہ وزیر اعلیٰ بنے ان کا خاندان قیام پاکستان سے قبل بھی کارخانہ دار تھا اور آج بھی کارخانہ دار ہے ظالم ڈکٹیٹر نے بہانہ بنا کر غیر جمہوری انداز سے حملہ کرکے ان کی حکومت کا خاتمہ کیا جبکہ ان کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار دیا ہے اُن لوگوں کو شرم آنی چاہیئے جو پاناما لیکس کے بے بنیاد الزامات پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں حالانکہ وہ خود پاناما لیکس میں ہیں اُنہیں ملک میں ترقی کا یہ سفر دیکھا نہیں جاتا اور نہ ہی 46 ارب روپے سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم ہورہاہے وہ جانتے ہیں کہ اگر بجلی گیس راہداری کے منصوبے حل ہوئے تو وہ 2018 ء انتخابات میں کس نعرہ کے تحت قوم کے سامنے آئیں گے خیبر پختونخواہ میں وزیراعظم اجاز ت دیں تو ایک ماہ کے اندر جمہوری انداز سے یہ لولی لنگڑی حکومت ختم کردیں گے پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ ہم رائیونڈ جائیں گے لیکن انہیں پتہ نہیں کہ رائیونڈ ہمارے لئے کتنا اخرام کی جگہ ہے اگر مولانا فضل الرحمن اور میاں نواز شریف اجاز ت دیں تو ہم بنی گالا کا اینٹ سے اینٹ بجا دینگے اور پی ٹی آئی کو بوری میں بند کرکے دریا میں پھینک دیں گے آج خیبرپختونخواہ کے عوام مسائل کے گرداب میں ہے یہاں کوئی نئی یونیورسٹی نہیں بنی ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہے تو یہ کونسی تبدیلی لائے ہیں وزیراعظم میاں نواز شریف نیا خیبرپختونخواہ کا آغاز بنوں سے کریں تاکہ یہاں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے