جیکب آباد ،پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور ذیلی تنظیموں کی جانب سے پانی کی قلت ، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بنیادی مسائل کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 3 مئی 2016 22:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور ذیلی تنظیموں کی جانب سے پانی کی قلت ، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بنیادی مسائل کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ڈی سی دفتر کے سامنے دھرنا،ٹائز نذر آتش، تفصیلات کے مطابق: جیکب آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو ،سپاف،یوتھ اور لیبر ونگ کی جانب سے شہر میں پینے کی پانی کی قلت ،بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت شہر کے دیگر بنیادی مسائل کی عدم دستیابی کے خلاف شہید بھٹو ہاؤس سے ایک احتجاجی جلوس ندیم قریشی، عباس رند، حاجی احمد کھوسو، عبداللطیف پیچوہو،نور محمد منجھو، آصف رند، عبدالسمیع سومرو، انعام شاہ و دیگر کی قیادت میں نکالا گیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں کارکنان و شہریوں کی بڑی تعداد شامل تھی مظاہرین نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر مارچ کے بعد ڈی سی دفتر کے مین دروازے پر پہنچ کر دھرنا دیکر روڈ بلاک کر دیا اور ٹائرنذر آتش کر کے بجلی کے بل نذر آتش کیے مظاہرین کے ہاتھوں میں خالی مٹکے تھے اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد شہر بنیادی مسائل کی لپیٹ میں ہے پینے کے پانی کی قلت ہے بجلی اور گیس کی بندش نے شہریوں کا جینا مشکل کر دیا ہے شہریوں کو ناجائز بل بھیجے جا رہے ہیں شہر میں گندگی کاعذاب ہے بنیادی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے شہری مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں پیپلز پارٹی شہید بھٹو بنیادی مسائل حل نہ ہونے کے خلا ف احتجاجی تحریک کا اعلان کر تی ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں گندگی ہے جس کے باعث کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں نساسک کا عملہ غائب ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے۔