سپریم کورٹ ذمہ داری کو قبول اورکم ازکم پچھلے25سال سول وفوجی حکومتوں کی لوٹ مار کا کچاچھٹا قوم کے سامنے لایاجائے تاکہ خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جائے،راشد نسیم

منگل 3 مئی 2016 22:16

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم نے کہا ہے کہ اس وقت ملک وقوم کو ایک بہترین موقع ملا ہے کہ پچھلے سارے داغوں کو دھویاجائے،بلاامتیاز احتساب کا عمل موجودہ حکومت سے شروع اورپھر کم ازم کم پچھلے25سال سول وفوجی حکومتوں کی لوٹ مار کا کچاچھٹا قوم کے سامنے لایاجائے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آف پاکستان ذمہ داری محسوس اور عوام مطالبہ پر ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ملک کو کرپشن کے گند کو صاف کرنے کا فائدہ اٹھائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کرنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے ملک کو دیوالیہ،ملک کے بچے بچے کو سوالاکھ کا مقروض ،انڈسٹریز کو تباہ ،آسمان پر اڑتی ہوئی پی آئی اے کو زمین پر گرادیا،اسٹیل مل کو بیچ کر اور قومی دولت کی لوٹ مارکرکے بیرون ملک بنکوں میں جمع کرانے والے کرپٹ لوگوں کا تعین کرکے خوبصورت اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :