دنیا کے کفار اسلام دشمنی پر متحد ہوچکے ہیں ، امریکہ کی غلامی کا کردار اداکرنے والی اقوام متحدہ کو شام کے مسلمانوں کا بہتا ہوا خوں نظر نہیں آتا، امریکا افغانستان کی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے ، ہندوستان نے پاکستان کو غیر مستحکم کر نے کے لئے اپنے ایجنٹ داخل کئے، پاک فوج نے ہندوستانی سازشوں کو بے نقاب کر کے دہشت گرد پکڑ کر لیا

جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنماء پروفیسرحافظ عبدالرحمن مکی اور سیف اﷲ خالد

منگل 3 مئی 2016 22:16

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنماء پروفیسرحافظ عبدالرحمن مکی اور سیف اﷲ خالد نے کہا ہے کہ آج دنیا کے کفار اسلام دشمنی پر متحد ہوچکے ہیں ، امریکہ کی غلامی کا کردار اداکرنے والی اقوام متحدہ کو شام کے مسلمانوں کا بہتا ہوا خوں نظر نہیں آتا امریکا افغانستان کی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے ، ہندوستان نے پاکستان کو غیر مستحکم کر نے کے لئے اپنے ایجنٹ داخل کیئے مگر پاک فوج کے نوجوانوں نے ہندوستانی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے دہشت گرد پکڑ کر ناکام بنا یا ۔

(جاری ہے)

سندھ کے مختلف علاقوں کے دورہ کے دوران نظریہ پاکستان کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر پاکستانی پرچم لہرائے جارہے ہیں ،سندھ باب اسلام بنا تھا اور اس اعزاز کو برقرار رکہتے ہوئے ہمیں اسلام کی مزید دعوۃ دینی ہوگی ،جماعۃ الدعوۃ نے سندھ کے اندر تعلیمی اداروں کا قیام فلاحی کام کے زریعے سندھ کے باسیوں کے دل جیتے ہیں ہمیں ملکر کردار ادا کرنا ہوگا ،وہ ٹنڈو آدم کے مقامی شادی ھال میں نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرشھر بھر کے معززیں سیاسی سماجی تنظیموں کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پروفیسر عبدالرحمن مکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کفار آپس کی دشمنیاں بہلا کر اسلام کے خلاف متحد ہو چکے ہیں ، شام کابہتا ہوا خوں اقوامی متحد کو کیوں نظر نہیں آتا آج یہ سلامتی کاؤنسل کے ادارے آمریکی غلامی کا کر دار ادا کررہے ہیں یہ وجھ ہے حلب کے اندر روس اور دیگر ملکوں کی فوج نے بارود بر سا کر مسلماں بچوں کو خوں میں نہلا دیا کٹی پہٹی لاشیں کب مسلم امہ کو کب بیدار کریں گی ،اب شکست خوردہ آمریکا افغانستان میں زلیل ہونے کا بدلہ پاکستان دشمنی کے طور پر لے رہا ہے ،ہندو بنیا بھی اب شازشیں رچا رہا ہے ہندوستانی ایجنٹوں کی گرفتاری اس بات کا پکا ثبوت ہے کہ وہ پاکستاں کے خلاف جنگ شروع کی ہوئی ہے ، مگر کشمیری جاگ چکے ہیں آج مائیں بہنیں پاکستانی پرچم لہرا کر پاکستان کے ساتھ اظہار محبت کررہے ہیں، آئیں مل کر مظلوم کشمیریوں کو ساتھ دیں ،ان کی جانب سے شروع کی گئی جہدوجھد آزادی کی تحریک کے پشتیباں بنیں ،حافظ سیف اﷲ خالد نے خطاب کر تے ہوئے کہا سندھ کو یہ اعزاز حاصل ہے وہ اسلام کا دروازہ بنا تھا اور آج اسلام کی دعوۃ کا مر کرز بن رہا ہے ، جماعۃ الدعوۃ نے سندھ بھر میں تعلیمی ادارے قائم کیئے ہیں سیلاب قدرتی آفات میں سند ھ کے اندر فلاحی کام سر انجام دے کر سندھ کے باسیوں کے دل جیت لئے ہیں سندھ کے لوگوں کی جانب پروگراموں میں شرکت اس بات کی دلیل ہے سندھ کے باسی اسلام سے محبت کرتے ہیں اور سندھ اسلام کی دعوت کا مرکز بنے گی