اسلام آباد ‘مختلف سیکٹروں ، وفاقی دیہی علاقے کے ماڈل ٹاؤنزاور دیہی آبادیوں میں کھلے مین ہول سے عوام عاجز آ گئے

منگل 3 مئی 2016 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں اور وفاقی دیہی علاقے کے ماڈل ٹاؤنزاور دیہی آبادیوں میں کھلے مین ہول لوگوں کے لیے ازیت کا با عث بن رہے ہیں آبپارہ آئی ایٹ راول ٹاؤن چھٹہ بختاور جگیوٹ کری شہزاد ٹاؤن اور دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف مقاتب فکر کے نمائندہ افراد حاجی خطاب گل اختشام قمر ملک محمد اشرف منظور حسین سائیں محمد ریاض راجہ منظور کیانی اور دیگر نے بتایا کے اسلام آباد کے مختلف شہری دیہی علاقوں اور سی ڈی اے سیکٹرز میں کھلے مین ہول حادثات کا باعث بن رہے ہیں رات کی ٹاریکی میں سائیکل موٹر سائیکل سوار اور پیدل گزر مسافر کھلے مین ہولوں میں گرنے سے زخمی ہو جاتے ہیں جبکہ سیورج کے گندے پانی سے پھیلنے والی بدبوسے ملحقہ آبادیوں میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہرہتا ہے انہوں نے اسلام آباد کی شاہراؤں گرین بیلٹ بسوں اور ویگن سٹاپوں پر قائم ناجائز تجاوزات اور دیہی آبایوں میں کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیروں اور صفائی کی ناقص صورت حال پر بھی سخت تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ سی ڈی اے کے متعلقہ افسران کی غفلت اہل کاروں کی مبینہ ملی بھگت اور بھتہ خوری کی بنا پر اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں ناجائز تجاوزات گندگی اورعوامی مشکلات اور بنیادی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اورزمہ داران کی غفلت کی بنا پر قانون شکنی کا حجان بڑھ رہا ہے جس سے بنیادی شہری اصول اور ضابطے پامال ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :