وزیر اعلی پنجاب کے خوابوں کی تعبیر راولپنڈی انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی الائیڈ اہسپتالوں کی فہرست میں شامل

شہریوں کو مفت ادویات فراہم کر نے والوں نے اسے مستحقین زکوۃ اور سرکاری ملازمین تک محدود کر دیا

منگل 3 مئی 2016 22:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب کے خوابوں کی تعبیر راولپنڈی انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی الائیڈ اہسپتالوں کی فہرست میں شامل کچھ عرصہ قبل عام شہریوں کو مفت ادویات فراہم کر نے والوں نے اسے مستحقین زکوۃ اور سرکاری ملازمین تک محدود کر دیا ہے الائیڈ اہسپتالوں کی طرح یہاں بھی مریض دھکے کھانے پر مجبور او پی ڈی میں سفارشی کلچر اور پرچی مافیا کاراج ہے یہاں پہلے آو اور آخر میں جاؤ کی روایت عام ہوچکی ہے تمام ٹیسٹون کی بھاری فیسیں وصول کی جارہی ہین انسٹیویٹ مین اسٹاف کی اکثریت میرٹ کے بجائے سفارش پر بھرتی کی گئی ہے جنکی ناتجربہ کاری سزاء مریضوں کو مل رہی ہے شہریوں سیاسی و سماجی حلقوں اور تاجر تنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کارڈیالوجی میں سابق نظام ایک روپیہ کی پرچی اور مفت ادویات کی فراہمی کا نظام دوبارہ رائج کیا جائے کیونکہ غریب اور متوسط طبقہ بازار سے مہنگی ادویات خریدنے سے قاصر ہے ان حلقوں نے یہ بھی مطالبہ کیا وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پہلی فرصت میں راولپنڈی انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :