وزیراعظم کے 20مئی کومالاکنڈڈویژن کے دورے کا امکان

منگل 3 مئی 2016 22:04

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے 20مئی کومالاکنڈڈویژن کے دورے کا امکان ہے ،اس سلسلے میں کارکنوں نے اپنی سرگرمیاں شروع کردیں اور مطالبہ کیا کہ مالاکنڈڈویژن کے گیٹ وے بٹ خیلہ کے مقام پرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے تعمیرکا اورمیڈیکل سنٹرکے قیام کااعلان کیاجائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنماوزیراعظم میاں محمدنوازشریف 20مئی کومالاکنڈڈویژن کادورہ کریں گے مالاکنڈکے کارکنوں نے اپنی سرگرمیاں تیزکردی مالاکنڈکے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ گلف ممالک میں اسی فیصدلوگوں کاتعلق مالاکنڈڈویذن سے ہیں اوریہاں کے عوام اسلام آباد ،پشاوراورلاہورکے ائیرپورٹ انے جانے پرمجبورہیں مالاکنڈڈویژن کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ مالاکنڈڈویژن کے گیٹ وے بٹ خیلہ کے مقام پرانٹرنیشنل ائرپورٹ اورمیڈیکل سنٹرکاقیام عمل میں لایاجائے کیونکہ مسلم لیگ کے حکومت نے یہاں پرپروٹیکٹرافس قائم کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :