آزادی صحافت اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں،جمہوریت اور میڈیا ساتھ ساتھ ہیں ،دونوں کا ا یک دوسرے کے بنا رہنا ممکن نہیں،پاکستانی عوام نے آزاد میڈیا اور جمہوریت کیلئے مل کر بہت جدوجہد کی،حکومت میڈیا کی تنقید سے رہنمائی لیتی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کایوم آزادی صحافت پر پیغام

منگل 3 مئی 2016 22:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزادی صحافت اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں،جمہوریت اور میڈیا ساتھ ساتھ ہیں دونوں کا ا یک دوسرے کے بنا رہنا ممکن نہیں،پاکستانی عوام نے آزاد میڈیا اور جمہوریت کے لئے مل کر بہت جدوجہد کی،حکومت میڈیا کی تنقید سے رہنمائی لیتی ہے ۔

منگل کو یوم آزادی صحافت پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ آزاد میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی جمہوری معاشروں کا حسن ہوتے ہیں،آ زاد میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی آزاد اور جمہوری معاشرے کا طرہ امتیاز ہیں،میڈیا اور جمہوریت کی آزادی ہاتھ میں ہاتھ جانا اور ایک دوسرے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں، پاکستان اور میڈیا کمیونٹی کے لوگوں نے مشترکہ طور پر ان دونوں کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ایک طویل جدوجہد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی سے آگاہ ہے ،حکومت میڈیا کی تنقید سے رہنمائی لیتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد میڈیا کی صنعت کی ترقی کی سہولت کے لئے میڈیا تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر ر ہی ہے