شاہین ایئر کے لائسنس کی مدت ختم ہونے کے باوجود فضائی آپریشن جاری

muhammad ali محمد علی منگل 3 مئی 2016 21:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی۔2016ء)شاہین ایئر کے لائسنس کی مدت ختم ہونے کے باوجود آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ہوا باز کمپنی شاہین ائیر کی جانب سے پاکستانی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہین ایئر کے لائسنس کی مدت ختم ہو چکی ہے تاہم اس کے باوجود کمپنی غیر قانونی طور پر اپنا فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ شاہین ائیرویز کے ائیرکرافٹ لائسنسن کی مدت 29 اپریل کو ختم ہو گئی تھی۔ تاہم اس کے باوجود سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نہ تو لائسنسن کی تجدید کی گئی نہ ہی کمپنی کا آپریشن معطل کیا گیا۔ شاہین ائیرویز گزشتہ 5 روز سے غیر قانونی طور پر اپنا فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔