ڈاکٹرمحمد جنید مرزا کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ لاہور جنرل ہسپتال مقرر کر دیا گیا

تمام شعبوں کے امور کی نگرانی اور جانچ پڑتال سے ادارے کا انتظام و انصرام مزید بہتر ہو گا‘پروفیسر خالد محمود

منگل 3 مئی 2016 21:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے گریڈ 20 کے ڈاکٹر محمد جنید مرزا کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ لاہور جنرل ہسپتال مقررکردیا ہے ۔ڈاکٹر جنید مرزا تمام شعبوں کے امور کی نگرانی اور جانچ پڑتال کے فرائض سرانجام دیں گے۔پروفیسر خالد محمود نے اس بارے میں مزید بتایا کہ ڈاکٹر جنیدمرز ا کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال سے رجوع کرنے والے صحافیوں کو خاص طور پر طبی سہولیات کی باہم رسانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی بڑھانے اور طبی سہولیات کی راہ میں حامل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ادارے میں انقلابی اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں جن کے مثبت اثرات کی وجہ سے ہسپتال سے مستفید ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور طبی سہولیات کا معیار بھی پہلے سے بہتر کیا گیا ہے پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز ، نرسیں اور پیرا میڈکس ، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے طبی ویژن کی روشنی میں دکھی انسانیت کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں اور مانیٹرنگ پر ڈاکٹرجنید مرزا کی تعیناتی سے ادارے کا انتظام و انصرام مزید بہتر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :