پیپلزپارٹی سندھ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا پیپلز سیکرٹریٹ کا دورہ ، ورکروں سے ملاقات

بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی فیصلہ کیا ہے، پارٹی ایک نئے روح کے ساتھ سامنے آئیگی، مولابخش چانڈیو

منگل 3 مئی 2016 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی نے نثار کھوڑوکی سربراہی میں پیپلز سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور ورکروں سے ملاقات کی ۔اس موقع پرکورآرڈی نیشن کمیٹی کے ممبران مو لا بخش چانڈیو، نفیسہ شاھ اور راشد ربانی بھی موجودتھے۔پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کی آمد کا سن کر سینکڑو کارکنان پیپلز سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

کارکناننے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تنظیم نو کے فیصلے کی تائید کی ۔کارکنان نے اس موقع پر کہاکہ تنظیم نو سے بہت سارے نئے چہرے سامنے آئیں گے۔ پارٹی کو نئے خون کی ضرورت ہے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی فیصلہ کیا ہے، پارٹی ایک نئے روح کے ساتھ سامنے آئیگی۔انہوں نے کہاکہ کارکنان کی رائے کو سامنے رکھتے ہوئے نئی تنظیم سازی کے فیصلے ہونگے۔انہوں نے کہاکہ جلد سندھ کا دورہ کیا جائیگااور ہر ضلع میں جائینگے۔

متعلقہ عنوان :