گورنر سندھ سے مسلم لیگ فنگشنل کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش خان مہر کی ملاقات

منگل 3 مئی 2016 21:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سے مسلم لیگ فنگشنل کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش خان مہر نے منگل کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ غوث بخش خان مہر نے گورنر سندھ کو ضلع شکار پور کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے رکن قومی اسمبلی کو یقین دلایا کہ صوبہ کے تمام اضلاع بشمول شکار پور کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔