چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سزائے موت پانے والے مزید 11دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کر دی، آئی ایس پی آر

منگل 3 مئی 2016 21:28

راولپنڈی ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سزائے موت پانے والے مزید 11دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کر دی‘ فوجی عدالتوں کی جانب سے ان دہشت گردوں کومسلح افواج ‘قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں ‘شہریوں پر حملوں ‘قتل‘ اغواء ‘تعلیمی اداروں ‘مواصلاتی نظام اور املاک کو تباہ کرنے کے واقعات میں ملوث ہونے پر نے پھانسیکی سزا سنائی گئی تھی ‘تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے 11دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے ، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق محمد عمر ولد دلیل خان نے جو ٹی ٹی پی کا متحرک کارکن تھا‘ ٹرائل کورٹ میں مجسٹریٹ کے سامنے مسلح افواج اور قانون نافذکرنے والے اداروں پر حملے کرنے کا اعتراف جرم کیاتھا جس میں بہت سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا‘ جس پر عدالت نے اسے تین جرائم ثابت ہونے پرپھانسی کی سزا سنائی تھی ۔

(جاری ہے)

حمیداللہ ولد محمد غازی ‘رحمت اللہ ولد عمر دین ‘محمد نبی ولد دلاور شاہ اور مولوی دلبر خان ولد کاشکرتحریک طالبان پاکستان کے متحرک کارکنان ہیں۔ انہوں نے قانون نافذکرنے والے ادارے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایس ایس پی پولیس محمد ہلال خان ‘کرنل مصطفی جمال اور کیپٹن اشفاق شہید ہوئے تھے ۔ ٹرائلکورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف پر انھیں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی ۔

تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کارکن رضوان اللہ ولد تاج میر خان نے شہریوں کو قتل ‘اغواء ‘واپڈا ملازمین اور مسلح افواج کے جوانوں پر حملے کیے ‘ جس سے کئی قیمیتی جانوں کا ضیاع ہوا ‘ٹرائل کورٹ میں اعتراف جرم کرنے پر اسے دو الزامات ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ محمد ابراہیم ولد ماسین نے مسلح افواج پر حملوں ‘بابو چمٹالائی پل کو تباہ کرنے کے لیے دہشت گردی کی کارروائیاں کیں جس سے کئی قیمیتی جانوں کا ضیاع ہوا‘ٹرائل کورٹ میں تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی ۔

سردار علی ولد محمد اکرم خان نے مسلح افواج پر عملوں ‘تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کرنے کے لیے دہشت گردی کی کارروائیاں کیں جس میں متعد د قیمیتی جانوں کا ضیاع ہوا ‘ٹرائل کورٹ میں جرائم کا اعتراف کرنے پر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی ۔ شیر محمد خان ولد احمد خان شہریوں اور فوجی جوانوں پر حملوں کیے جس میں قیمتی جانی نقصان ہوا ‘ٹرائل کورٹ میں اعتراف جرم کرنے پر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی ۔محمد جواد ولد محمد موسی قاون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملے کیے‘ٹرائل کورٹ میں اعتراف جرم کرنے پر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔