پریس کونسل آف پاکستان کا مظاہرے کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا نوٹس

منگل 3 مئی 2016 21:26

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) پریس کونسل آف پاکستان نے مظاہرے کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پریس کونسل آف پاکستان نے سی ڈی اے دفتر میں ہونے والے ا سٹیٹ ایجنٹس کے مظاہرے کے دوران پولیس کی جانب سے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ وہ اس معاملے پر مفصل رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :