Live Updates

جمہوریت کے استحکام کے لئے اہل صحافت کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عمران خان

منگل 3 مئی 2016 21:26

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے اہل صحافت کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں نے اپنی آزادی کے لئے بے مثال جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل صحافت نے ہمیشہ خوف اور ترغیب کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزادی صحافت کی حامی ہے اور اہل صحافت کی فلاح و بہبود پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :