ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل ،ایڈووکیٹ جنرل عدالتی معاونت کیلئے طلب

منگل 3 مئی 2016 21:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے کوہ نور ہیرا اس وقت کے دارالحکومت لاہور میں رنجیت سنگھ کے پوتے دلیب سنگھ سے چھین کر برطانیہ بھجوایا جوایمپریس وکٹوریہ کو تحفے کے طور پر دیا۔

ایسٹ انڈیا کمپنی ریاست نہیں بلکہ ایک تجارتی کمپنی تھی اور اس کو ایسا کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں تھا۔کوہ نور ہیرا ایک ریاست نے دوسری ریاست کو تحفہ میں نہیں دیا تھا اس لیے ملکہ کا کوہ نور ہیرے پر کوئی قانونی حق نہیں۔عدالتی حکم پر سرکاری وکیل نے ایسٹ انڈیا کمپنی اور رنجیت سنگھ کے درمیان 1849کوہونے والے معاہدے کی کاپی عدالت میں پیش کر رکھی ہے۔فاضل عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر تے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :