فیس بک ،انٹرنیٹ کے ذریعے لیڈی ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت 10 مئی تک ملتوی

منگل 3 مئی 2016 21:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے لیڈی ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تھانہ گوالمنڈی پولیس نے ملزم عبدالوہاب علوی کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت کے روبرو پیش کیا۔سماعت کے دوران سب انسپکٹر ،اور کانسٹیبلان سمیت چار گواہوہان کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :