Live Updates

ضلعی انتظامیہ نے 8 مئی کو تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

جلسہ کے لئے انتظامیہ نے خود دھوبی گھاٹ گراؤنڈ کو مقرر کر رکھا ہے ٗ جلسے کی اجازت دینے سے انکار ناقابل قبول ہے ٗ پی ٹی آئی

منگل 3 مئی 2016 21:12

ضلعی انتظامیہ نے 8 مئی کو تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء ) ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ طور پر تحریک انصاف کو 8 مئی کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنماؤں اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں پولیس اور انتظامیہ نے صاف الفاظ میں کہا کہ فیصل آباد میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور جلسہ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے لہٰذا 8 مئی کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انتطامیہ پر واضح کیاکہ جلسہ کے لئے انتظامیہ نے خود دھوبی گھاٹ گراؤنڈ کو مقرر کر رکھا ہے اور اب جلسے کی اجازت دینے سے انکار ناقابل قبول ہے اور جلسہ 8 مئی کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ہی ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :