عالمی بینک ٗپاک چین راہداری منصوبے کے تحت سرمایہ کاری اور بڑھتے ہوئے ترسیلات زر کو پاکستان کی اقتصادی نمو میں معاون قرار

پاکستان کو سٹرکچرل چیلنجز درپیش ہیں جو تیز شرح نمو کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں ٗرپورٹ

منگل 3 مئی 2016 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) عالمی بینک نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت سرمایہ کاری اور بڑھتے ہوئے ترسیلات زر کو پاکستان کی اقتصادی نمو میں معاون قرار دیدیا۔ پاکستان کی اقتصادی بحالی سے متعلق اپنی نئی رپورٹ میں عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی شرح نمو 5.5 فیصد کے ہدف سے کم رہی ہے جو 4.2 فیصد سے بڑھ کر 4.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ دیگر خطے کی طرح پاکستان کو بھی تیل کی قیمتوں میں کمی، اعلیٰ ترسیلات زر اور سی پیک منصوبے کے تحت سرمایہ کاری سے فائدہ ہوا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو سٹرکچرل چیلنجز درپیش ہیں جو تیز شرح نمو کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر کام کر رہی ہے جو نمو کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہیں۔ حکومت نے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کے شعبہ اور ریونیو اصلاحات کی جانب بھی نمایاں پیشرفت کی ہے۔ رپورٹ میں طویل المدتی سرمایہ کاری کے لئے نجی شعبہ کے قرضوں میں پائیدار اضافہ کا بھی حوالہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :