اگلے دو مالی سالوں کے دوران شرح نمو 7 فیصد بڑھانے کا ارادہ ہے ٗ وزیر خزانہ اسحاق ڈار

میکرو اکنامک استحکام کے علاوہ ہمیں سیکورٹی اور انتہاء پسندی کے چیلنجز بھی درپیش تھے ٗانٹرویو

منگل 3 مئی 2016 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگلے دو مالی سالوں کے دوران شرح نمو 7 فیصد بڑھانے کا ارادہ ہے۔ سی ایف بی سی انٹرنیشنل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت نے عالمی سطح پر منفی رجحان کے باوجود عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ہم نے 7 سال کی بلند ترین شرح نمو حاصل کی ہے جبکہ رواں سال یہ شرح 5 فیصد سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔

اگلے دو مالی سالوں کے دوران شرح نمو 7 فیصد بڑھانے کا ارادہ ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس صمن میں معاملات درست انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام کے علاوہ ہمیں سیکورٹی اور انتہاء پسندی کے چیلنجز بھی درپیش تھے۔ جون 2014ء میں پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جراتمندانہ فیصلہ کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو معاشی استحکام میں معاونت کے لئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے تین سالہ پروگرام کے تحت 6.6 ارب ڈالر ز فراہم کرنے کی منظوری دی۔ مارچ 2016ء تک اس پروگرام کے تحت پاکستان کو 5.5 ارب ڈالر وصول ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا عکاس ہے۔

متعلقہ عنوان :