آرمی چیف نے سنگین کارروائیوں میں ملوث 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

فوجی عدالتوں نے تمام افراد کو دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں پر سزائے موت سنائی ٗدوران ٹرائل اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا

منگل 3 مئی 2016 21:08

آرمی چیف نے سنگین کارروائیوں میں ملوث 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مسلح افواج پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے تمام افراد کو دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں پر سزائے موت سنائی اور انہوں نے دوران ٹرائل اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا ٗ دہشت گرد اسکولوں پر حملے، مواصلاتاتی انفرا اسٹرکچر کی تباہی اور اغوائے برائے تاوان اور مسلح افواج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں رحمت اﷲ ولدعمردین، محمد نبی ولد دلاورشاہ، مولوی دلبر خان ولد کاشکر، محمدعمرولد دلیل خان ،حمید اﷲ ولد محمد غازی، سردار علی ولد محمد اکرم خان ،شیر محمد خان ولد احمد خان ، رضوان اﷲ ولد تاج میر خان، گل رحمان ولد زرین، محمد ابراہیم ولد مسین، محمد جواد ولد محمد موسی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :