سردار سورن سنگھ کی یاد میں سکھ برادری کی جانب سے پشاور کے تاریخی گردوارہ بھائی جوگا سنگھ میں تعزیتی پروگرام کا انعقاد

منگل 3 مئی 2016 21:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار سورن سنگھ کی یاد میں سکھ برادری کی جانب سے پشاور کے تاریخی گردوارہ بھائی جوگا سنگھ میں تعزیتی پروگرام منعقد ہوا ،جس میں منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا سمیت اہم سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تعزیتی ریفرنس میں سکھ برادری کے جملہ رہنماؤں سردار تارا سنگھ چیئرمین پربندھک کمیٹی ،سردار صاحب سنگھ ،سردار چرن سنگھ ،سردار بشن سنگھ ،سردار ریویندر سنگھ اور بالخصوص ڈاکٹر سردار سورن سنگھ کے بیٹے سردار اجے سنگھ کے علاہو متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے چیئرمین اور دیگر عہدیداران بھی مووجد تھے ۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے تمام پاکستانی سکھ برادری اور بالخصوص سردار سورن سنگھ کے بیٹے سے انکے والد کے اندوہناک قتل پراظہار افسوس کرتے ہوئے بھر پوز مذمت کی اورقاتلوں کی جلد گرفتاری اورا نکو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :