تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام’’معراج النبی ﷺکانفرنس‘‘ کل ہو گی

منگل 3 مئی 2016 21:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شب معراج النبی ﷺ کے موقع پر کل (بدھ) بعد نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں ایک عظیم الشان ’’معراج النبی ﷺ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری خصوصی خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی مہمان خصوصی ہونگے۔’’معراج النبی کانفرنس ‘‘ میں جید علمائے کرام ،مشائخ عظام شرکت کر یں گے ۔معروف نعت خوان حضرات بحضور سرور کونین گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے معراج النبی کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامی کمیٹیوں کو ضروری ہدایات دیں ۔