شاہدرہ ٹان میں کھیتوں سے نامعلوم دو شیزہ کی تشدد زدہ لاش برآمد ،پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی گئی

منگل 3 مئی 2016 21:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء)لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں کھیتوں سے نامعلوم دو شیزہ کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ فیروز والہ چھٹہ کا لونی کے قریب کھیتوں میں 22سالہ نامعلوم دوشیزہ کی لاش پڑی تھی۔ اہل علاقہ نے لاش دیکھ کر پولیس کو فوری اطلاع دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو قبضے میں لیکر شناخت کے لئے مسجد وں میں اعلانات بھی کرائے تاہم مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے پھولدار قمیض اور سادہ شلوار پہن رکھی تھی جبکہ اس کے جسم پر بد ترین تشدد کے نشانات موجود تھے اور چہرہ خون میں لت پت تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا ہے تاہم اصل حقائق اس کی شناخت اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔