Live Updates

خیبر پختونخواجہالت کی تاریکی میں ڈوبا ہے،

مغربی تہذیب لانے اور پختونوں کے حیاء وغیرت کو ختم کرنے کیلئے تحریک انصاف کو حکومت دی گئی، ہم ان لوگوں کومغربی ایجنڈے کی تکمیل اور پختونوں کے غیرت اور حیاء کو داؤ پر لگانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جو لوگ اپنے صوبے میں چوہوں سے ڈرتے ہیں وہ پنجاب میں شیروں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے ہیں، صوبائی حکومت کی سب سے بڑی ڈیوٹی چوہے مارنے کی ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر جاگتے لوگوں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے، سونے والوں اور نشے میں دھت لوگوں کو اتنے بڑے منصوبے پر اعتماد میں نہیں لیا جاتا جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بنوں میں عوامی اجتماع سے خطاب

منگل 3 مئی 2016 20:52

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی 67سالہ تاریخ میں جنوبی اضلاع کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے ،تعجب کی بات ہے کہ پاکستان تحریک انصاف والے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس عوامی مینڈٹ ہے اگر واقعی ایسا ہوتا تو وہ صوبے کو ترقی کی راہ پر لا تے مگر افسوس کہ وہ ترقی کی راہ میں رکاؤٹ بنے ہیں صوبہ جہالت کی تاریکی میں ڈوبا ہے، مغربی تہذیب لانے اور پختونوں کے حیاء وغیرت کو ختم کرنے کیلئے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو حکومت دی گئی ہم انشاء اﷲ ان لوگوں کومغربی ایجنڈے کی تکمیل اور پختونوں کے غیرت اور حیاء کو داؤ پر لگانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

منگل کو وزیر اعظم کے دورہ بنوں کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہُوئے اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے صوبے میں چوہوں سے ڈرتے ہیں وہ پنجاب میں شیروں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے ہیں آج صوبائی حکومت کی سب سے بڑی ڈیوٹی چوہے مارنے کی ہے پاک چائنہ کوریڈور منصوبے پر جاگتے لوگوں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے سونے والوں اور نشے میں دھت لوگوں کو اتنے بڑے منصوبے پر اعتماد میں نہیں لیا جاتا ہے اُنہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کی کمپنیاں سامنے آنے کے بعد بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا وزیر اعظم گھر جائیں یا جیل جائیں مسئلہ یہ نہیں بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کو نہ تو پاکستان میں جگہ ملے گی اور نہ ہی جیل میں بلکہ انہیں اپنے سسرال کے پاس جانا پڑیگا اُنہوں نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم پاکستان کو14مئی کو ڈی آئی خان میں جلسہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی جلد واسپی کیلئے اقدامات کریں کیونکہ وزیرستان کی خواتین جو کہ کبھی گھروں سے نہیں نکلی تھیں آج آپ کی حکومت میں دربدر تکالیف برداشت کررہی ہیں جبکہ بہت سے قبائلی عوام آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے خوست افغانستان ہجرت کر گئے ہیں لہذا وزیراعظم نواز شریف افغانستان ہجرت کرنے والے شمالی وزیرستان کے متاثرین کی جلد اور باعزت واپسی کیلئے اقدامات کریں اور فاٹا کے اساتذہ کیلئے اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کریں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ اسلامیات کا مضمون صوبے مٰں لازمی ہے لیکن اسلامیات کے اساتذہ موجود نہیں لہذا لازمی مضمون کیلئے اسلامیات اساتذہ کی منظوری کی امید کرتے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات