ٹیکنیکل اورپیشہ وارانہ تعلیم کے دوسرے مرحلہ میں ہیں، ٹیکنیکل اورپیشہ وارانہ تعلیم کے12نئے سکولوں کیلئے5کروڑ روپے کی گرانٹ دی ہے،

یہ سکول آئندہ سال مکمل ہوجائیں گے ، توقع ہے ہم جلد مستقبل میں پائیدارترقی کے اہداف حاصل کرلیں گے وزیرمملکت تعلیم بلیغ الرحمان کی جرمن سفیر اینالیپل سے ملاقات میں گفتگو

منگل 3 مئی 2016 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) وزیرمملکت برائے وزارت تعلیم اورپیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہاہے کہ ہم ٹیکنیکل اورپیشہ وارانہ تعلیم کے دوسرے مرحلے میں ہیں کیونکہ ہم نے نصاب کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے اوراب اس پر عملدرآمد کے مرحلہ میں داخل ہوگئے ہیں ، وزارت منصوبہ بندی ترقی اوراصلاحات نے ٹیکنیکل اورپیشہ وارانہ تعلیم کے12نئے سکولوں کیلئے5کروڑ روپے کی گرانٹ دی ہے،یہ سکول آئندہ سال مکمل ہوجائیں گے ، پاکستان میں تعلیمی منظر نامہ بہتر ہورہاہے اورتوقع ہے کہ ہم جلد ہی مستقبل میں پائیدارترقی کے اہداف حاصل کرلیں گے۔

وہ منگل کو یہاں جرمنی کی سفیر اینالیپل سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔۔لیپل نے ملاقات کے دوران وزیرمملکت کو بتایا کہ افغان وفد کے ہمراہ جرمنی سے آنے والاوفد تعلیمی اور اکیڈمک مقاصد کیلئے پاکستان کو دورہ کرنا چاہتاہے اورتینوں ممالک کے مابین تعلیمی شعبہ میں بہتر اوراچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت نے جرمن سفیر کا خیرمقدم کیا اورپاکستان میں دونوں وفود کے استقبال کیلئے گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔

انہوں نے ٹیکنیکل اورپیشہ وارانہ تعلیم کے بارے میں بھی بات چیت کی۔وزیرمملکت نے کہا کہ ہم نے ٹیکنیکل اورپیشہ وارانہ تعلیم کے دوسرے مرحلہ میں ہیں کیونکہ ہم نے نصاب کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے اوراب اس پر عملدرآمد کے مرحلہ میں داخل ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی ترقی اوراصلاحات نے ٹیکنیکل اورپیشہ وارانہ تعلیم کے12نئے سکولوں کیلئے5کروڑ روپے کی گرانٹ دی ہے،یہ سکول آئندہ سال مکمل ہوجائیں گے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی منظر نامہ بہتر ہورہاہے اورتوقع ہے کہ ہم جلد ہی مستقبل میں پائیدارترقی کے اہداف حاصل کرلیں گے۔آخر میں وزیرمملکت نے جرمنی کے سفیر کے خیالات کو سراہا،ملاقات کے موقع پر وفاقی سیکرٹری اورجوائنٹ ایجوکیشن ایڈوائزر بھی موجودتھے

متعلقہ عنوان :