وزیراعظم اتنے کمزور نہیں کہ استعفوں کے مطالبے پر گھبرا جائیں ، کسی کی خواہش پر گھر جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،حکومت نے چیف جسٹس کو درخواست بھیج دی ، ان کی صوابدید ہے کہ وہ کمیشن بناتے ہیں کہ نہیں، احتساب وزیراعظم سے شروع کرتے ہیں یا نہیں؟اپوزیشن اپنے ٹی او آرز دے، معقول ہوں گے تو قبول کریں گے

وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر ظفر اﷲ کی پریس کانفرنس

منگل 3 مئی 2016 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر ظفر اﷲ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اتنے کمزور نہیں کہ استعفوں کے مطالبے پر گھبرا جائیں ، کسی کی خواہش پر گھر جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،حکومت نے چیف جسٹس کو درخواست بھیج دی ،چیف جسٹس کی صوابدید ہے کہ وہ کمیشن بناتے ہیں کہ نہیں اور احتساب وزیراعظم سے شروع کرتے ہیں یا نہیں؟اپوزیشن اپنے ٹی او آرز دے، معقول ہوں گے تو قبول کریں گے۔

وہ منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ بیرسٹر ظفر اﷲ خان نے کہا کہ استعفوں کے مطالبے پر وزیراعظم نواز شریف اتنے کمزور نہیں کہ گھبرا جائیں ، وزیراعظم کو عوام کی حمایت حاصل ہے،کسی کی خواہش پر گھر جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے مجوزہ ٹی او آرز کا جائزہ لے گی،اپوزیشن اپنے ٹی او آرز دے، معقول ہوں گے تو قبول کریں گے۔

بیرسٹر ظفر اﷲ نے کہا کہ حکومت نے چیف جسٹس کو درخواست بھیج دی ہے،چیف جسٹس کی صوابدید ہے کہ وہ کمیشن بناتے ہیں کہ نہیں اور چیف جسٹس کی صوابدید ہے کہ احتساب وزیراعظم سے شروع کرتے ہیں یا نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز کو تبدیل نہیں کریں گے،امپائر کی انگلی کا انتظار کرنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :