سکھر اور روہڑی اسٹیشن پر پینے کا پانی ناپید ،شدید گرمی کے باعث مسافر پریشان

منگل 3 مئی 2016 20:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) سکھر اور روہڑی اسٹیشن پر پینے کا پانی ناپیدہو گیا ،شدید گرمی کے باعث مسافر پریشان ،سکھرکے بکنگ آفس میں بھی پانی موجود نہیں، بکنگ کیلئے آنیوالے لوگوں کو مشکلات ، سکھر اور روہڑی اسٹیشن پر ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے، مسافروں کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر اور روہڑی اسٹیشن پر شدید گرمی میں بھی پینے کے پانی کی سہولیات موجود نہیں ہیں روہڑی اسٹیشن پر 24گھنٹے کے دوران اپ اور ڈاؤن ٹرینوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے فلٹر پلانٹ موجود ہونے کے باوجود فراہمی کا پانی انتہائی گندہ اور بدبو دار ہے جبکہ ٹھنڈے پانی کی مشینری عرصہ کئی ماہ سے خراب حالت میں مسافروں کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنے میں ناکام ہے سفر کرنے والے مسافروں اور انہیں چھوڑنے کیلئے آنے والے افراد سکھراور روہڑی اسٹیشن پر پینے کے پانی کی سہولیات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے سکھر روہڑی اسٹیشن پر پینے کے پانی کی عدم فراہمی کا سختی سے نوٹس لیں اور بکنگ آفس سکھرجہاں مسافروں کیلئے اے سی کی سہولیات تو فراہم کی گئی ہیں مگر پینے کے پانی کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے وہاں ٹھنڈے پانی کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :