وزیر اعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے ، ماروی میمن

منگل 3 مئی 2016 20:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) وزیر مملکت وچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کسی صورت استعفےٰ نہیں دیں گے انہوں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیا ہیاور جو ٹی آر اوز بنائے ہیں وہ بھی سخت ہیں ہم کسی صورت اپنی قیادت پر تنقید برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہما ری نیت صاف ہے اور ہم نے اچھا کام ہے اور اس لیے دوہزار اٹھارہ کے بعد بھی ہم حکومت میں واپس آئیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں مگر کچھ لوگ توڑ پھوڑ کے لیے نکلے ہیں دھرنے دے رہے ہیں اور یہی فرق ن لیگ اور دوسروں میں ہیں ہم صرف کام اور کام کرنا چاہتے ہیں ہم نے تین سالوں میں بی آئی ایس پی کا بجٹ چالیس ارب روپے سے بڑھاکر ایک سو پانچ ارب روپے کر دیا ہے مستحقین جن کی تعداد با ون لاکھ تھی ان کی قسط میں دو سو روپے کا اضا فہ کردیاہے جو ان کو مارچ سے ملنا بھی شروع ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت ملک میں دوبا رہ سروے کرایا جا رہا ہے جو رمضان المبارک کے بعد سے شروع ہوگا جس میں مستحق خواتین خود جا کر اپنی رجسٹریشن کرائیں گی ہم نے پہلے جو سروے کرایا تھا اسے دنیا نے پا نچوان نمبر قرار دیا تھا مگر اب جو سروے کرائیں گے وہ دنیا بھر میں نمبرون ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :