جنرل(ر) پرویزمشرف دوبارہ برسراقتدارآکر صحافیوں کو ان کے حقوق دیں گے۔امام الدین شیخ

منگل 3 مئی 2016 20:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما، پی ایس ۔126کے ٹکٹ ہولڈراور سندھ ہیومن ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین امام الدین شیخ نے عالمی یوم آزادی ِصحافت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں صحافیوں نے آزادی ِاظہار کے لئے بے انتہا مشکلات اورمصائب کا سامناکیاہے ،جس کے سبب آج میڈیاکندن بن کر چمک رہاہے اور عوام کی بھرپور ترجمانی کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے تاریخی اقدامات کے سبب آج صحافت ملک کا چوتھا بڑا ستون بن چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مشرف دور کے بعد آنے والی حکومتوں نے صحافیوں کے جان ومال کے تحفظ اور انکی فلاح و بہبود کیلئے کسی قسم کے بہتر اقدامات کئے نہ ہی اس سلسلے میں کوئی منصوبہ بندی کی،یہی وجہ ہے کہ آج بھی صحافی برادری کوبیشمار مسائل کاسامناہے۔

(جاری ہے)

یہ امرانتہائی خوش آئند ہے کہ نامساعد حالات اور تمام ترتکالیف ومشکلات کے باوجودپاکستانی صحافی اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی بھرپور ترجمانی کررہے ہیں جس پرہم تمام صحافی برادری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سابق صدر جنرل(ر)پرویزمشرف نے پاکستان کے صحافیوں کو آزادی اظہارکا حق دیا جس کے بعد ملک میں صحافتی ادارے وصحافت پروان چڑھی۔ سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف کا یہ عظیم کارنامہ ملکی تاریخ کا انمٹ و روشن باب ہے، جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل(ر) پرویزمشرف دوبارہ برسراقتدارآکر صحافیوں کو ان کے حقوق دیں گے۔

متعلقہ عنوان :