جنرل(ر)پرویز مشرف نے صحافیوں کو آزادی اظہارکا حق دیا‘محمد علی چوہان

مشرف کے اس تاریخی کارنامہ کے سبب آج صحافت ملک کا چوتھا بڑا ستون بن چکا ہے نامساعد حالات کے باوجودصحافی جانوں پر کھیل کر عوام کی بھرپور ترجمانی کررہے ہیں‘یوم آزادی صحافت پر میڈیاسے گفتگو

منگل 3 مئی 2016 20:43

کراچی /لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) سابق صدر جنرل(ر)پرویزمشرف نے پاکستان کے صحافیوں کو آزادی اظہارکا حق دیا جس کے بعد ملک میں صحافتی ادارے وصحافت پروان چڑھی۔ سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف کا یہ عظیم کارنامہ ملکی تاریخ کا انمٹ و روشن باب ہے۔ان خیالات کااظہار آل پاکستان مسلم لیگ لندن کے سیکریٹری اطلاعات محمد علی چوہان نے عالمی یوم آزادی ِصحافت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی صحافیوں نے آزادی ِاظہار کے لئے بہت مشکلیں و صعبتیں جھیلیں جس کے سبب آج میڈیا عوام کی بھرپور ترجمانی کررہا ہے۔پرویز مشرف کے اس تاریخی اقدامات کے سبب آج صحافت ملک کا چوتھا بڑا ستون بن چکا ہے مگر مشرف دور کے بعد آنے والی حکومتوں نے صحافیوں کے جان ومال کے تحفظ اور انکی فلاح و بہبود کیلئے کوئی اقدامات و منصوبہ بندی نہیں کی اسی وجہ سے آج بھی صحافی برادری کوبیشمار مسائل کاسامناہے مگرنامساعد حالات اور تمام ترتکالیف ومشکلات کے باوجودپاکستانی صحافی اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی بھرپور ترجمانی کررہے ہیں جس پرتمام صحافی برادری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :