ڈپٹی ڈائریکٹراوورسیز سہولت سیل ناصرہ عظیم اپنے عہدے سے مستعفی ، استعفیٰ وزیراعظم آزاد کشمیر کو منظوری کیلئے بھجوادیا

وزیراعظم کی جانب سے استعفیٰ منظور ہونے یہ نہ ہونے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی

منگل 3 مئی 2016 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) ڈپٹی ڈائریکٹراوورسیز فیسیلٹیشن سیل ناصرہ عظیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ وزیراعظم آزاد کشمیر کو منظوری کے لئے بھیج دیا ۔تاہم وزیراعظم کی جانب سے ابھی تک استعفیٰ منظور ہونے یہ نہ ہونے کے حوالے سے کوء پیش رفت نہیں ہو سکی ۔تفصیلات کے وزیراعظم سیکرٹیرٹ کی گریڈ اٹھارہ کی ملازمہ وڈپٹی ڈائریکٹر اورسیز فیسلٹیشن سیل ناصرہ عظیم خان نے اپنے عہدے29اپریل کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھیج دیا ہے تا ہم بلاول بھٹو زرداری کے کوٹلی جلسے میں مصروفیت کی وجہ سے تاحال استعفی کی منظوری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

ناصرہ عظیم خان نیایک سال میں اورسیز سیل کو فعال کر کے بیرونے ملک مقیم پاکستانیوں کی مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کینڈا سے بی بی اے کے بعد انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ سٹڈیز میں ایم فل اور ایم ایس سی انتھروپالوجی بھی کر رکھی ہے۔ناصرہ عظیم خان سماجی کارکن کی حیثیت سے معاشرے میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔اسکے علاوہ وہ سپیکر یوتھ اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔واضع رہے کہ سابق چیف سیکرٹری خالد سلطان کے دور میں اوور سیز کشمیریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ایک سیل قائم کیا تھا۔ ناصرہ عظیم خان اس عہدے پر ایک سال تک ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتی رہیں اور اب انھوں نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :