کا کا بلاول پہلے اپنے نا نا ذولفقار علی بھٹو کی تا ریخ دیکھیں ے1970میں پاکستان کو 2لخت کیاتھا اس الیکشن میں بھٹوکو 300سیٹوں میں 81سیٹیں ملی تھی بھٹو نے ٹو ٹل18.6فیصد کے حساب سے ٹوٹل 6148926ووٹ ملے تھے

یہ لوگ آج محب وطن لو گوں سے حساب ما نگ رہے ہیں کہ پانامہ لیکس کے نام پران سیاستدانوں کی دم پر پاؤں آیاہواہے صوبائی وزیراقلیتی اموروانسانی حقوق خلیل طاہرسندھو کی میڈ یا گفتگو

منگل 3 مئی 2016 20:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) صوبائی وزیراقلیتی اموروانسانی حقوق خلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ کا کا بلاول پہلے اپنے نا نا ذولفقار علی بھٹو کی تا ریخ دیکھیں ے1970میں پاکستان کو 2لخت کیاتھا اس الیکشن میں بھٹوکو 300سیٹوں میں 81سیٹیں ملی تھی بھٹو نے ٹو ٹل18.6فیصد کے حساب سے ٹوٹل 6148926ووٹ ملے تھے جبکہ انکے مد مقا بل شیخ مجیب نے160سیٹیں حاصل کر کے39.

(جاری ہے)

2فیصد کے حساب سے 12957163ووٹ حا صل کیے تھے پھر اس کو اقدار نہیں دیا گیا بلکہ یہ نعرہ لگا یا گیا کہ ا’دھر تم اور ادھر ہم اس نعرہ لگا کر پا کستان کو 2 لخت کیا پا کستان کو توڑ نے والے بھٹو آج بھی زندہ ہے اب یہ لوگ قوم سے ہمدردیا ں حا صل نہیں کر سکیں گے یہ لوگ آج محب وطن لو گوں سے حساب ما نگ رہے ہیں وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں کہاکہ پانامہ لیکس کے نام پران سیاستدانوں کی دم پر پاؤں آیاہواہے جوماضی کے کرپٹ ترین، عوام کے مستردشدہ اوراربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے ہیں پی ٹی آئی کے جہانگیرترین اثاثوں میں بلندترین ہیں گوشواروں میں انہوں نے بہت کچھ ظاہرنہیں کیااس کے باوجودعمران خان نے انہیں پارٹی میں بلند ترین مقام دے رکھا ہے جہانگیرترین نے بھی اپنے بچوں کی آف شورکمپنیوں کااعتراف کیا ہے توپھر احتساب کس بات کااور شورکس بات ہے عمران خان جہانگیر ترین کے جہازوں پرمفت سفرکرتے ہیں لیکن کبھی نہیں پوچھاگیاکہ ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی اپوزیشن کا ٹی اوآرزپراتفاق نہیں لیکن عمران خان کا بڑے اورچھوٹے ڈاکوؤں کے ساتھ اتفاق حیران کن بات ہے انہوں نے کہاکہ کاکے بلاول اوردیگر کرپٹ ترین کا صرف وزیراعظم کے احتساب کامطالبہ ٹائم پاس کرکے خودکواحتساب سے بچانے کے مترادف ہے یک نکاتی ایجنڈے پرعمران خان اوربلاول زرداری عرف بھٹوقوم کوبے وقوف بناکر عوام کی ہمدردی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔