حکمرانوں کے دعوے ترقیاتی میگا پراجیکٹس ،عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اشتہارات کی حد تک محدود ہیں‘ پیپلز پارٹی
بیرون ممالک آف شور کمپنیوں ،کاروبار کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم عہدے پر فائز رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ‘ مخدوم احمد محمود ، عبدالقادر شاہین
منگل 3 مئی 2016 20:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود اور پارٹی کے فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادرشاہین نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمرانوں کے دعوے ترقیاتی میگا پراجیکٹس اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اخبارات میں اشتہارات کی حد تک محدود ہیں انکا حقیقت اور عملی اقدامات سے دور تک کا کوئی تعلق نہیں صرف الفاظی جمع تفریق اور بیانات تک محدود ہے جبکہ ملک کے تمام ادارے کنگال خسارے میں اور وزیر اعظم کا ملک و بیرون ممالک کاروبار عروج اور ترقی کی بلندیوں پر پانامہ لیکس کے انکشافات نے شریف خاندان کی حقیقت بے نقاب کر کے پوری قوم ہی نہیں انہیں دنیا بھر میں انکی شرافت کے ڈھول کا پول کھول دیا ہے۔
میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو ریاستی اداروں کے ذریعے کرپشن کے بے بنیاد الزامات میں ملوث اور انکی کردار کشی کرنیوالے حکمران ٹولہ کے وزیر اعظم خود کے بیٹوں کی بیرون ممالک آف شور کمپنیوں اور کاروبار کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں پوری قوم اور اپوزیشن جماعتیں مطالبہ کر رہی ہیں کہ نواز شریف استعفیٰ دیکر اپنے خاندان او ر بیٹوں کے نام اثاثوں کی تفصیلات ظاہر اور انکی غیر جانبدارنہ تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی مشاورت سے جوڈیشنل کمیشن کا قیام عمل میں لا کر انکوائری کروائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مس اور ڈس انفارمیشن دنیا بھر کا بڑا مسئلہ ،قانون سازی کرنے جارہے ہیں‘ شزہ فاطمہ خواجہ
-
بلاول بھٹو زرداری سے بشیر ریاض و دیگر کی ملاقات ، موجودہ صورتحال پر گفتگو
-
صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں
-
آصف علی زر داری کا خطاب ،اپوزیشن اور پیپلز پارٹی کے اراکین کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوئے رہ گئی
-
دہشتگردی سے قومی سلامتی ، علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع رکھتے ہیں، صدر مملکت
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد 1700 روپے کی کمی ہوگئی
-
پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
-
وزیراعظم کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا
-
چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا
-
سپیکرایازصادق اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.